8
اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری فورا گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، خیبر، دیر اپر، چترال، شانگلہ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 198 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔ ابتدائی طور پر کسی جانی یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔