6
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، لیکن بعد میں مارکیٹ میں ملے جلے رجحانات دیکھنے کو ملے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 34 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 806 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔