9
ممبئی ( شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں پر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں اپنی فلم “سکندر” کی تشہیر کے دوران ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان نے دھمکیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ اور بھگوان ہے، وہی سب سنبھال لیں گے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے۔فلم “سکندر” 30 مارچ 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں سلمان خان رشمیکا منڈانا کے ساتھ دکھائی دیں گے۔