5
کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے خوبصورتی ضروری نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے وضاحت کی کہ فاطمہ ثریا بجیا نے انہیں خوبصورتی کی وجہ سے ڈراموں میں کام کی پیشکش نہیں کی تھی، بلکہ کامیاب اداکار وہی ہوتے ہیں جنہیں اداکاری آتی ہے۔صائمہ قریشی نے کہا کہ خوبصورتی اسکرین پر نظر آنے کا موقع دیتی ہے، لیکن اگر اداکاری کی مہارت نہ ہو تو صرف خوبصورتی کا کیا فائدہ؟ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی اسکرین پر چہرے کے تاثرات اور جذبات کا اظہار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔