واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر یہ 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، تاہم امریکا میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دیا، لیکن ممکن ہے کہ وہ چین پر عائد ٹیکس میں کمی کر دیں۔ایک صحافی کے سوال پر کہ یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجی گئیں، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے، لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں خرابی ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ سگنل ایپ ایک موثر رابطے کا ذریعہ نہیں ہے اور حوثیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد
5