پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سعودی عرب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں یومِ پاکستان کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، اور گزشتہ رات مساجد سے کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ معصوم کارکنوں کو صرف پاکستان اور عمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ یومِ پاکستان پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلیاں دیکھ کر جعلی حکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر عوام نے جعلی حکومت کے غیر مستند ہونے پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی اور حقیقی آزادی کے عہد کی تجدید کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی سمندر نے جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا اور حقیقی آزادی و عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اگر جعلی حکومت میں شرم و حیا باقی ہے تو وہ فورا مستعفی ہو جائے۔
یومِ پاکستان پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلیاں دیکھ کر جعلی حکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا:بیرسٹر محمد علی سیف
7