9
لاہور( ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے روز انگریزی کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔ لاہور بورڈ کے تحت 921 امتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 29 ہزار نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 3 لاکھ 14 ہزار طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوں گے۔ امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانی مراکز میں بلیک لسٹ، ریٹائرڈ یا پرائیویٹ عملہ تعینات نہیں کیا گیا، اور نقل یا موبائل فونز پر مکمل پابندی ہے۔