کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے ملیر سٹی بچل گوٹھ کھوکھراپار چمن کالونی میں غلط انجیکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی نصرت بی بی کی موت کے مقدمے میں ڈاکٹر رشید، اس کے داماد اور بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد واحد بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل بالسبب اور غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئیں۔والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی طبیعت خراب ہونے پر والدہ کے ہمراہ ڈاکٹر رشید کے کلینک گئی، جہاں غلط انجیکشن کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ والد کے پہنچنے پر بیٹی کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا اور اس کا انتقال ہو چکا تھا۔ پولیس نے ڈاکٹر رشید، اس کے داماد امجد اور بیٹی کو گرفتار کر لیا، جبکہ حکام نے تفتیش شروع کرتے ہوئے کلینک اسٹاف کی اسناد بھی چیک کرنا شروع کر دی ہیں۔
غلط انجیکشن سے 15 سالہ لڑکی کی موت، ڈاکٹر اور اسٹاف کے خلاف مقدمہ
6