6
کو ئٹہ ( اباسین خبر)مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں نجی ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ادارے 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر کوئٹہ منتقل کیا۔ لیویز حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے معاملے پر پیش آیا ہے۔