نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پیدائشی دل کی خرابی والے نوزائیدہ بچوں میں کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دل کی خرابیوں کے شکار بچوں میں کینسر کا خطرہ صحت مند دل کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔یہ تحقیق جریدے سرکولیشن میں شائع ہوئی، جس میں محققین نے دل کی خرابی والے نوزائیدہ بچوں کے کینسر کے خطرے کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ بچے جن میں خون کی شریانوں یا دل کے والوز سے متعلق مسائل تھے، ان میں کینسر کا خطرہ دوگنا سے زیادہ تھا۔محققین نے اس بات پر زور دیا کہ دل کی سنگین خرابیوں والے بچوں میں کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے، جو ایک نئی اور تشویش انگیز دریافت ہے۔ ان نتائج نے طبی ماہرین کو اس بات پر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ دل کی خرابی کے شکار بچوں کی طویل مدتی صحت کی نگرانی مزید اہمیت اختیار کرتی ہے۔یہ تحقیق اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ دل کی خرابیوں کا علاج اور ان کا صحیح طور پر انتظام مستقبل میں کینسر جیسے سنگین امراض سے بچا کے لیے بھی ضروری ہے۔
دل کی خرابی والے نوزائیدہ بچوں میں کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہو نے کا انکشاف، نئی تحقیق نے تہلکہ مچا دیا
5