کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ کا استعمال بے حد بڑھ چکا ہے، جہاں لوگ تصاویر، ویڈیوز اور کالز کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ایک عام مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ واٹس ایپ پر تصاویر یا ویڈیوز ڈان لوڈ کرتے ہیں تو وہ خود بخود آپ کی گیلری میں دکھنے لگتی ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر ڈان لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز گیلری میں آٹومیٹکلی محفوظ نہ ہوں، تو اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر “چیٹس” کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔ پھر “Media Visibility” کو آف کر دیں۔ اس سے کوئی بھی نئی ڈان لوڈ کی گئی تصویر یا ویڈیو گیلری میں ظاہر نہیں ہوگی۔اگر آپ دوبارہ یہ فیچر استعمال کرنا چاہیں، تو آپ اسے کسی بھی وقت دوبارہ آن کر سکتے ہیں۔ یہ ترتیب مخصوص چیٹس یا گروپس کے لیے بھی اپلائی کی جا سکتی ہے، اور اس کا اثر صرف نئی ڈان لوڈز پر پڑے گا، پرانی تصاویر اور ویڈیوز پر نہیں۔
واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز کو گیلری میں آٹومیٹکلی محفوظ ہونے سے کیسے روکا جائے؟فیچر متعارف
3