11
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس گزشتہ 9 دن سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 11 مارچ کو ضلع کچھی میں دہشت گردی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت بھی مکمل کی جا چکی ہے۔حکام کے مطابق، اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد دوبارہ بحال کی جائے گی۔ تاہم، چمن کے لیے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔