کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اور زرنش خان کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازع نے دوبارہ عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش خان نے علیزے شاہ کے بارے میں ایک شو میں متنازعہ تبصرہ کیا، جس پر علیزے شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے مفتی مینک کا ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔زرنش خان نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے علیزے شاہ سے انسٹاگرام پر معذرت کی۔ زرنش نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ انہوں نے احمقانہ بات کہی تھی اور ان کی والدہ کو تکلیف پہنچی تھی۔ انہوں نے عوامی طور پر معافی مانگنے کی بھی پیشکش کی۔ تاہم، علیزے شاہ نے زرنش خان کی معافی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز معاف نہیں کریں گی اور ان کے عمل کی سزا ملنی چاہیے۔علیزے شاہ نے مزید کہا، جو تم نے کیا ہے، وہ ٹھیک نہیں ہوگا، اور میں تمہیں معاف نہیں کروں گی۔ ان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ بعض صارفین زرنش خان کی ناپسندیدہ حرکت پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ علیزے شاہ کی جانب سے معافی قبول نہ کرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔
علیزے شاہ نے زرنش خان کی معافی کو مسترد کر دیا، سوشل میڈیا پر تنازع شدت اختیار کر گیا
7