روس ( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں فیصلے امریکا نہیں، بلکہ ماسکو خود کرے گا۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا کہ روس اور یوکرین کے تنازعے کے حوالے سے تمام فیصلے روسی فیڈریشن کے اندر کیے جائیں گے، نہ کہ بیرونی دباو کے تحت۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین کے معاملے پر کوئی بھی فیصلہ اپنی خودمختاری کے تحت کرے گا، اور اس میں کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔یہ بیان یوکرین کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے امریکا کی تجویز پر روس کے ردِ عمل کے طور پر سامنے آیا۔
روس کا یوکرین تنازعے پر امریکا کو مسترد کرتے ہوئے خود فیصلہ کرنے کا اعلان
5