1
کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا۔ عدالتِ عالیہ میں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی صرف کابینہ ہی کر سکتی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے اس پر ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اس درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔