اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ربوٹکس ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ایوارڈ اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں اس کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں جمع کرائی گئیں، جن میں سے 77 کمپنیوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ بائیونکس اس ایوارڈ کو جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے، جس نے اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔یہ ایوارڈ بائیونکس کی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں جدت اور انسانیت کے لیے اس کے فوائد کی پہچان کے طور پر ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو دنیا بھر میں متعارف کرایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی سائنسی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو بھی اجاگر کیا ہے۔
پاکستان کی سائنس کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیا بی،پاکستانی کمپنی بائیونکس نے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
1