کراچی ( سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ اور ساتھ ایشین گیمز کے بہترین باکسر بابر علی خان گردوں کے عارضے کی وجہ سے شدید علیل ہیں۔ 62 سالہ بابر علی خان جنہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد اعزازات جیتے، ان کے مالی وسائل علاج میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے اہل خانہ نے قومی ہیرو کا علاج کرنے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔بابر علی خان نے دہلی کی 82 ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتا اور 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ساتھ ایشین گیمز 1985 کے بہترین باکسر قرار پانے والے بابر علی خان اب گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ بہت مشکل سے بول سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ان کے بیٹے شاہ دین نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ بابر علی خان کے علاج کی ضرورت ہے، جو باکسنگ کی دنیا کے ایک عظیم ہیرو ہیں۔
اولمپئن بابر علی خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا، عوام اور حکمرانوں سے علاج کے لیے اپیل
1