کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کے اہلکار کانسٹیبل شمروز خان شہید ہوگئے۔ وہ 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھے۔بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، جس میں شمروز خان نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہادت پائی۔ شمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔شمروز خان کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا، اور انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ شہید شمروز خان کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ شہید کے بیٹے کی عمر 11 سال ہے، جبکہ بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 8 ماہ ہے۔
جعفر ایکسپریس حملے میں شہید اہلکار کانسٹیبل شمروز خان بہترین کمانڈوز تھے، دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا
1