1
کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو جدید انٹروینشنل ریڈیولوجی یونٹس سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں انٹروینشنل ریڈیولوجی سوسائٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت نے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام کو وسعت دی گئی ہے اور ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ سندھ کے عوام جدید ترین طبی سہولتوں سے استفادہ کر سکیں۔