وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی بدنامِ زمانہ جیل گوانتانامو بے میں خفیہ حراستوں اور غیر قانونی تارکینِ وطن کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔امریکی سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) اور کئی امیگرنٹ حقوق کے حامی گروپس نے یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا تاکہ حراست میں لیے گئے تارکینِ وطن تک رسائی حاصل کی جا سکے، جنہیں گوانتانامو بے بھیجا گیا ہے۔اے سی ایل یو کے مطابق ان تارکینِ وطن کو وکلا تک رسائی، اہلِ خانہ سے رابطہ کیے بغیر اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم رکھنا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔مقدمے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گوانتانامو بے میں کل کتنے تارکینِ وطن کو رکھا گیا ہے، لیکن اس میں 3 وینزویلا کے شہریوں کی تفصیلات شامل ہیں جن کے اہلِ خانہ انہیں تلاش کرنے اور ان سے رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکا کی سرزمین پر گرفتار ہونے والے تارکینِ وطن کو گوانتانامو بے جیل منتقل کیا گیا ہے۔مقدمے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وکلا کو قیدیوں تک رسائی فراہم کرے، ان کے درست مقامات کی نشاندہی کرے اور گوانتانامو بے منتقل کرنے سے پہلے تارکینِ وطن کو اطلاع دے۔
تارکینِ وطن کو گوانتانامو بے جیل میں رکھنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ
5