1
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے شمالی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ بارش کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی، شیلا باغ، خانوزئی اور زیارت میں بھی ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ افغان بارڈر سے متصل بلوچستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ہوئی۔آج ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔صبح سویرے لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے مضر قرار دی گئی، اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔