واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دینے کے لیے ایک اعلامیہ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد باضابطہ طور پر خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکا رکھ دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹرمپ نے کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔اس کے علاوہ، ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوسرے ممالک کو امریکا سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے۔ ایران کے حوالے سے اپنے موقف میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ کی بجائے جوہری معاہدے کو ترجیح دیں گے اور اس معاہدے کے ذریعے اسرائیل کو ایران پر بمباری سے روکا جا سکے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جو باتیں کرنے جا رہے ہیں، ان کا انکشاف نہیں کر سکتے، لیکن ان کی امید ہے کہ ایران وہ اقدامات نہیں کرے گا جو وہ کرنے کا سوچ رہا ہے۔
امریکی صدر نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دے دیا، اعلامیہ پر دستخط
7