ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ۖ میں افطاری فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب نے نئے قوانین متعارف کروا دیے ہیں۔ جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے افطاری کرانے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اندراج کیا جائے گا۔صرف اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں اور افراد کو ہی افطاری کرانے کی اجازت ہوگی، اور ان کی فہرست عوامی طور پر شائع کی جائے گی۔افطاری کے مینیو میں کچھ اضافی اشیا شامل کی جا سکیں گی، جیسے کہ گری دار میوے، کپ کیک، پائی، مامول (بسکٹ کی ایک قسم)، کریم اور بھری ہوئی کھجوریں۔ بنیادی مینیو میں کھجور، روٹی، دہی، رول اور پانی شامل ہوں گے۔یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں کہ افطاری کا عمل باوقار اور منظم طریقے سے مکمل ہو، ہجوم، بد نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
مسجد نبوی ﷺ میں افطاری کرانے والوں کیلئے نئے قوانین متعارف
7