لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کی گئی، جس میں سب سے پہلے اٹک کے محمد نواز کا نام نکلا، اور وزیراعلی نے ضلع نارووال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ بھی چیک کی۔اس منصوبے کے تحت، پنجاب بھر میں پہلے فیز میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سے کاشتکاروں کو روزانہ اوسطا دس ہزار روپے سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ روپے تک کی بچت ہوگی۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویلز کے لیے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر 5 لاکھ روپے، 15 کلو واٹ پر ساڑھے 7 لاکھ روپے اور 20 کلو واٹ پر 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔ کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈر سے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔یہ منصوبہ 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا، جن میں سے 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔ وزیراعلی مریم نواز نے اس منصوبے کو جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا، جس میں 87 فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویلز اور 13 فیصد بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔مریم نواز نے اس منصوبے کو کاشتکاری میں انقلاب لانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے فصل کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، جس سے کاشتکاروں کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
پنجاب: زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح
2