کراچی ( کامرس ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی جا رہی ہے، جس سے اقتصادی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ ان کے مطابق، پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، جو کہ مئی 2023 میں 38 فیصد تھی اور اب کم ہو کر 4.1 فیصد ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ، کرنٹ اکانٹ کا خسارہ کم ہو کر سرپلس ہو گیا ہے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک کی معیشت کو استحکام ملا ہے۔ مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 7.5 فیصد تک رہنے کا اندازہ ہے اور جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔یہ فیصلے ایک مثبت اشارہ ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور حکومت نے اہم اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کی کوششیں کی ہیں۔
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد کمی
3