پشاور(اباسین خبر)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، اور ان مذاکرات کو درست طریقے سے نہیں ڈیل کیا جیسا کہ کرنا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے جیل میں ملنے کا موقع ملنا ضروری تھا تاکہ بات آگے بڑھتی۔علی محمد خان نے 190 پانڈ کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی معلومات سامنے آئی ہیں، وہ بالکل واضح ہیں اور یوکے کی کورٹ کا فیصلہ بھی یہ بتا رہا ہے کہ پیسہ سپریم کورٹ کے اکانٹ میں جانا تھا، اور ایسا ہی ہوا۔پاکستان کے کرکٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑی فتح کا یقین تھا لیکن ہماری شکست کی بنیادی وجہ ہمارے بلے بازوں کا اسپنرز کو صحیح طریقے سے کھیلنے میں ناکامی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی پچیں وہ نہیں بن رہی ہیں جو ٹاپ کھلاڑیوں کو کھیلنے میں مدد دیں۔انھوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم وہاں بھی سیمنگ وکٹ پر ناکام رہی اور یہ صورتحال پاکستان میں بھی دیکھی گئی۔ ان کے مطابق یہ سب جلدی اور بے ترتیب اقدامات کا نتیجہ ہے۔
حکومت نے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا تھا، علی محمد خان
2