اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشل سپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات میں کشتی حادثات کی تحقیقات میں سستی اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں ناکامی شامل ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات پر کشتی حادثات کی تحقیقات میں تندہی نہ دکھانے اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف مثر اقدامات نہ کرنے پر ان کی برطرفی کی گئی۔وزارتِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو احمد اسحاق جہانگیر کی برطرفی کے لیے سمری بھجوائی تھی، اور اب نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے وزارتِ داخلہ کابینہ کو سمری بھیجے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
2