پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے نواز شریف اور مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مذاکرات کو ناکام کرنے کی کوششوں میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، اور اس کے بعد عرفان صدیقی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات نے حکومت کی غیر سنجیدگی کو بے نقاب کیا۔ڈاکٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے یہ واضح ہوگیا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات میں کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اگر کمیشن بنتا تو حکومت کی حقیقت بے نقاب ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور مریم گروپ اس ناکامی پر خوش ہیں کیونکہ انہیں سیاسی عدم استحکام میں اپنی بقا نظر آتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اس صورتحال کا فائدہ نظر آ رہا ہے اور وہ اسے مزید پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط کر سکیں۔
نواز اور مریم کی مذاکرات ناکام کرانے کی کوششیں کامیاب ہوگئیں: بیرسٹر سیف
3