پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے تحت حالیہ آپریشن میں مزید 2 بنکرز کو تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب تک 10 بنکرز کو ختم کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کی کامیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور آج بھی متعدد بنکرز کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق کرم میں 250 سے زائد غیر قانونی بنکرز قائم ہیں جنہیں دونوں فریقین کی جانب سے تباہ کیا جا رہا ہے، اس عمل میں انتظامیہ، پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر ادارے تعاون کر رہے ہیں۔اسی دوران، 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بحفاظت کرم پہنچا ہے، جو قیام امن کے لیے ایک اور قدم ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کرم میں امن و سکون کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ضلع کرم میں دوران آپریشن مزید 2 بنکرز ختم، آج متعدد تباہ کئے جائینگے
3