اسلام آباد( اباسین خبر)پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے لیے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی آر اے کے تحفظات صدر تک پہنچا دیے، جس پر صدر مملکت نے فوری طور پر پیکا ایکٹ پر دستخط روک دیے اور صحافیوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے پی آر اے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے پیکا ترمیمی بل پر دستخط روک لیے ہیں۔ اس وقت وزیر داخلہ محسن نقوی اور صحافتی تنظیموں کے درمیان ملاقات کی تیاری کی جارہی ہے، جس کا مقصد صحافیوں کے تحفظات اور پیکا ایکٹ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اس پیشرفت کی اطلاع پارلیمانی رپورٹرز کو دی، اور بتایا کہ صدر مملکت سے بات کرنے کا مقصد صحافتی آزادی اور ان کے حقوق کا تحفظ تھا۔
صحا فیوں کی درخواست پرمو لانا فضل الرحمن کا صدر سے را بطہ،پیکا بل پر د ستخط رک گئے
13