2
اسلام آباد( اباسین خبر)چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے۔ جنید اکبر نے اپنا استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا، جسے سپیکر نے منظور کر لیا۔جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے استعفی دیا ہے، کیونکہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ رکھنے کے بعد ایک شخص کے پاس دو عہدے رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔