اسلام آباد( اباسین خبر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل انتخابات میں مصروف ہیں اور اس لیے لمبی تاریخ دی جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ واقعی شریف بندہ ہیں تو انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، ورنہ اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
2