کراچی ( اباسین خبر)ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی وفد سے ظہرانے پر ملاقات ہوگی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی اور کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم طلبا کو سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے، اور 50 ہزار آن سائٹ طلبا کے ساتھ ساڑھے 4 لاکھ آن لائن طلبا کو بھی سرٹیفکیٹ ملیں گے۔ انہوں نے آئی ٹی کے طلبا سے ذہانت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کی کراچی آمد
3