کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ایڈووکیٹ سہیل حمید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کوئی بھی آئینی ترمیم بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہو سکتی اور ترمیم آئین پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فل بینچ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ترمیم کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت نے قانون کے برخلاف ترمیم کر کے عدلیہ کو پارلیمنٹ کے ماتحت کر دیا ہے، اس لیے 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ: 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب
3