کراچی( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے کورنگی بھٹائی کالونی میں چائنہ کٹنگ کے معاملے پر فریقین کی جانب سے جواب نہ جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی طور پر طلب کر لیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ 4 مارچ کو ریکارڈ اور نقشوں کے ہمراہ پیش ہو کر صورتحال کی وضاحت کی جائے، اور چیف سیکرٹری سندھ ریونیو بورڈ کے افسران سے جوابدہی یقینی بنائی جائے۔درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بھٹائی کالونی میں 65 فٹ چوڑی سڑک پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، اور پلاٹ نمبر ڈی 899 اور 907 کا ماسٹر پلان میں کوئی ذکر نہیں، یہ چائنہ کٹنگ کا نتیجہ ہیں۔وکیل نے مزید کہا کہ ان پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے اور ان پر بنائی گئی تعمیرات گرائی جائیں، تاہم متعدد نوٹسز کے باوجود فریقین کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا جا رہا۔سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی بھٹائی کالونی میں چائنہ کٹنگ کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
کورنگی بھٹائی کالونی میں چائنہ کٹنگ کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر عدالت طلب
1