ریا ض ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو ملک کے وژن 2030 کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد سلیمان الراجحی نے ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لیبر مارکیٹ پر وژن 2030 کے اثرات واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی مہارت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ اس حکمت عملی کے تحت سعودی نوجوانوں کو آزاد کام کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب میں نجی شعبے میں سعودائزیشن کی تعداد میں 2.2 ملین کا اضافہ ہوا ہے اور بے روزگاری کی شرح میں 8 فیصد کمی کی توقع ہے۔یہ اقدامات سعودی عرب کی معیشت میں نئے امکانات اور ترقی کے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
سعودی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ
1