1
اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سال نو کی مناسبت سے سفیر کو مبارکباد دی اور چین کے برادر عوام، بشمول پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے بھی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔