کو ئٹہ ( اباسین خبر)صوبائی وزیر بلدیات میر کوہیار ڈومکی نے کوئٹہ شہر کی صفائی اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی استعداد کار کو بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا تاکہ شہر کی صفائی ستھرائی اور دیگر میونسپل سروسز میں بہتری آئے۔وزیر نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے اور سالڈ ویسٹ پلانٹ کو فعال کرنے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں 12 بڑے نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنا اور 5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانا شامل ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اخراجات کو کم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وزیر نے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے سڑکوں کی بہتری، گرین بیلٹس، اسٹریٹ لائٹس اور صفائی جیسے اقدامات پر زور دیا۔
عوام کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، کوہیار ڈومکی
1