کراچی( اباسین خبر)کراچی میں اپنے نوجوان شوہر کی محبت میں آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے واپس جانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران، اونیجا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کی مدد کی درخواست بھی کی۔اس سے قبل، خاتون کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی تھیں اور وہ اس وقت ایک فلاحی ادارے میں مقیم ہیں۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ خاتون کی طبیعت خراب تھی اور وہ ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، تاہم اب ان کے رہنے کا انتظام کر دیا گیا ہے اور وہ جب تک چاہیں وہاں رہ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور 19 سالہ نوجوان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، تاہم وہ امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی شادی آن لائن ہوئی ہے اور پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، بلکہ ان کے پاس اپنا پیسہ ہے۔
امریکی خاتون نے کراچی سے واپس جانے کی شرط رکھ دی
1