لاہور( اباسین خبر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔پی ایف یو جے کے مطابق، 31 جنوری کو ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کی جائے گی۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کی درخواست کی تھی، لیکن صدر کا بل پر دستخط کیے بغیر ملاقات نہ کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلا اور سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لیے ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی اور کالے قانون کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ ہاس کے سامنے دھرنے کی کال بھی دی جائے گی۔
پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
1