کو ئٹہ ( ہیلتھ ڈیسک)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا بنیادی کردار صرف بیماریوں کا علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام میں صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچا کے طریقوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ وہ آریہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے دورے کے دوران افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال انسانی معاشرت میں امید اور شفا کی علامت ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچا کے لیے ضروری ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی دو اہم ذمہ داریاں ہوتی ہیں: ایک تو مریضوں اور زخمیوں کو فوری علاج معالجہ فراہم کرنا اور زندگیاں بچانا، اور دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ وہ لوگوں کے سائنسی رویوں کو بہتر بنائیں اور بچا کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔گورنر نے یہ بھی کہا کہ صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں ہسپتالوں کے کردار کو بہتر انداز میں سمجھ کر اور صحتمند طرز زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نئے اقدامات کیے جا سکتے ہیں تاکہ افراد اور کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہسپتالوں کا کام علاج کیساتھ بیماریوں سے حفاظتی تدابیر کو بھی فروغ دینا ہے: گورنر بلوچستان
1