کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کی آئندہ لانچ ہونے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن میں ایک بڑی خبر یہ ہے کہ اس فون میں آئی فون 14 کی طرح کا نوچ یا ڈائنامک آئی لینڈ شامل کیا جا سکتا ہے۔ تازہ ترین لیکس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 میں نوچ متعارف کرایا جائے گا، جو کہ آئی فون 14 کی طرح نظر آ سکتا ہے۔ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ نے ایک پوسٹ میں اس افواہ کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ نوچ آئی فون 14 کی طرح ہو گا۔ اس کے علاوہ، لیک تصاویر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ فون میں لائٹننگ پورٹ کی جگہ یو ایس بی-سی پورٹ متعارف کرایا جا سکتا ہے، جو کہ ایک متوقع تبدیلی ہے۔آئی فون ایس ای 4 کی متوقع خصوصیات میں اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا شامل ہوں گے۔ فون کی لانچ اپریل 2025 میں متوقع ہے اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات وقت کے ساتھ سامنے آئیں گی۔
آئی فون SE4 کی تصاویر لیک، نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟
1