لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لیے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (PSPA) قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کمرشل اور رہائشی علاقوں میں یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ہاسنگ سوسائٹیز کو ماحول دوست، واک ایبل، اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کے تحت 414 سکیموں پر پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی۔ وزیراعلی نے اس منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپیشل پلاننگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی واپڈا، سوئی گیس اور واسا کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بنایا جائے گا، جس سے ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے اراضی کے غلط استعمال کی نشاندہی کی جا سکے گی اور درخواستوں کو فاسٹ ٹریک پر منظور کیا جا سکے گا۔وزیراعلی نے ہاسنگ سیکٹر کی زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ٹان پلاننگ ایک مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم اور غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں، جنہیں روکا جانا ضروری ہے۔
غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کیلئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
8