پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ اس فیصلے میں عدالت نے کہا کہ اسد قیصر کو 24 نومبر 2024 کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں عدالت نے حفاظتی ضمانت دینے کی درخواست منظور کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے تحریری ضمانت آرڈر کی درخواست کی تھی، جو پچھلی سماعت پر تحریری شکل میں نہیں آیا تھا۔عدالت میں ایف آئی اے اور نیب کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسد قیصر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، تاہم اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کی گئی تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ ان کے خلاف وہاں کوئی مقدمات درج ہیں یا نہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کا حکم بھی دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو ضمانت دیدی، گرفتار نہ کرنے کا حکم
2