سرگودھا( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ایم این اے بلال اعجاز سمیت دیگر درجنوں کارکن عدالت میں پیش ہوئے، تاہم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکلا نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا۔عمر ایوب کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تین پیشیوں پر عدالت میں نہیں آئے۔ اس وجہ سے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، اور عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔
9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
2