پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں قیام امن کے مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہو گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، رواں ماہ ضروری اشیا پر مشتمل گاڑیوں کے پانچ قافلے بھیجے جائیں گے، اور سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر آج بھی امدادی اشیا کا قافلہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں قیام امن کے لیے بنکرز کی مسماری کا عمل دوبارہ شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت 4 سے 6 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بھی بلایا جائے گا، جس میں معاہدے پر عملدرآمد کے لیے دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، اور دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری ہوگی، اور علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
کرم میں قیام امن کا مشن، بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج دوبارہ شروع ہوگا
2