پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب ہونے کی دلیل ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے، اور وہ عدلیہ، میڈیا اور اپوزیشن کا وجود ختم کرنے کے لیے نئے قانون لا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا گیا ہے، اور حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔رہنما تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد میں گھر دے کر کے پی حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن سے انکار حکومت کے غیر منتخب ہونے کی دلیل ہے: بیرسٹر سیف
2