کراچی( اباسین خبر)لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔گزشتہ مہینے کے 21 دنوں کی نسبت رواں ماہ کے ان دنوں میں 27 ہزار ڈرائیونگ لائسنس زیادہ بنے ہیں۔ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز، اقبال دارا نے بتایا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان کم تھا، تاہم دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کیا، جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد گزشتہ کی نسبت دگنی ہوگئی ہے۔
کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی، وجہ کیا ہے؟
1