1
لاہور( اباسین خبر)شہریوں کی حفاظت کے لیے سی ٹی او لاہور نے اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ضروری کیا گیا ہے، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، آج سے گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا بھی لازمی ہوگا۔