1
لاہور( اباسین خبر) 9 مئی کو کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماں پر 30 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کے جیل ٹرائل پر سماعت کی، جس میں نامزد ملزمان یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمودالرشید اور دیگر نے حاضری مکمل کروائی۔ مقدمہ میں نامزد غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر برضمانت ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی، اور آئندہ سماعت پر مقدمہ میں نامزد 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔